Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 1:20 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

حالیہ پوسٹس

  • چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رُکوا دیں
  • ہادی علی اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، رپورٹ طلب
  • پنجاب میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس کا دعویٰ غلط، ویب سائٹ جعلی ہے
  • گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
  • گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
تازہ ترین

فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

DAILY MITHAN Jul 25, 2025 0


فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

چینی قیادت نے پاک چین دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسر نو توثیق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے خود مختاری، کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی عسکری قیادت سے ملاقات۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوشیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جن سے بھی ملاقات ہوئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی، سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے معاملات پر گفتگو کی گئی، ملاقاتوں میں مشترکہ تربیت، دفاعی جدیدکاری اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں میں ہائبرڈ، سرحد پار خطرات کے مقابلے کے لیے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

چینی عسکری قیادت نے پاک چین دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
چیئر مین پی سی بی نے قومی ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رُکوا دیں
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
ہادی علی اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، رپورٹ طلب
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب میں بغیر ٹیسٹ ڈرائیونگ لائسنس کا دعویٰ غلط، ویب سائٹ جعلی ہے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے: کراچی پولیس چیف
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں’، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنیوالے شہری کا آخری مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد اور اسکے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایس بی سی اے نے عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
تعمیراتی کام اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے سے پانی کی کمی دور نہ کی جاسکی، چیف فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سانحہ گل پلازا میں لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ میں زندگیاں بچاتے ہوئے انتقال کرجانیوالے فائر فائٹر کی نمازِ جنازہ ادا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نے موقع ضائع کر دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026