سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج ہلاک


سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج ہلاک
ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہاءی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *