Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 12:22 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
  • پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
  • ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، پلیئرز نے ہاتھ بھی ملائے
  • ہاکی ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
  • امریکا نے غزہ پیس بورڈ کے بعد’نیوغزہ’ کا منصوبہ پیش کر دیا
انٹرٹینمنٹ

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

DAILY MITHAN Jul 15, 2025 0


انسپائرنگ لفظ کے متعدد معنی ہیں جن میں سے ایک متاثرکن بھی ہے مگر اسے پرجوش، متحرک، سانس لینے، محرک اور دیگر معنوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کئی بار کچھ ایسا ہوتا ہے جو آپ کو ایسے متاثر کرتا ہے کہ شخصیت کو بدل کر رکھ دیتا ہے اور اس حوالے سے فلموں کے کردار کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

ایسی فلموں کی تعداد کم نہیں جو لوگوں میں امید اور حوصلہ جگانے کا کام کرتی ہیں۔

تو ایسی ہی لوگوں کو متاثر کرنے والی فلموں کے بارے میں جانیں۔

بریٹنی رنز اے میراتھون (2019)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جس کا جسمانی وزن زیادہ ہوتا ہے مگر وہ اپنے جسم اور زندگی دونوں کو بدلنا چاہتی ہے۔

ایک ڈاکٹر کے پاس جانے کے بعد اسے پتا چلتا ہے کہ اس کی صحت کتنی خراب ہے اور جسمانی وزن میں کم کرنے کے لیے وہ دوڑنے کو عادت بناتی ہے۔

اس کا مقصد نیویارک سٹی میراتھون میں شرکت کرنا ہوتا ہے۔

اس فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اپنی زندگی کو بدلنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے بس پختہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔

The Bucket List (2007)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ 2 قریب المرگ افراد کی کہانی ہے / اسکرین شاٹ

یہ 2 ایسے افراد کی کہانی بیان کرتی ہے جو بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے، جس کے بعد وہ زندگی کو کھوجنے نکلتے ہیں اور ان سرگرمیوں کی فہرست مرتب کرتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کی تھیں۔

اس فلم میں بتایا گیا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا کرنا کسی بھی وقت ممکن ہے اور ہمت ہارنے سے تکلیف بڑھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔

شیف (2014)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شیف کی کہانی ہے جسے ایک معروف ہوٹل سے نکال دیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ فوڈ ٹرک کے ذریعے نئے آغاز کی کوشش کرتا ہے۔

اس فلم کی کہانی میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آپ کی زندگی میں موجود افراد کی شخصیت اہمیت رکھتی ہے، اگر مایوس یا دل شکستہ افراد اردگرد ہوں گے تو آپ بھی ناکام ہی رہیں گے، جبکہ حوصلہ دینے والے افراد آپ کو گر کر دوبارہ اٹھنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

گڈ ول ہنٹنگ (1997)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

اس فلم کی کہانی دلوں کو پگھلا دیتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک ریاضی کے ماہر کی کہانی ہے جو ریاضی کے مشکل ترین مسائل تو حل کرلیتا ہے مگر جب اسے جذباتی بحران کا سامنا ہوتا ہے تو وہ ایک ماہر نفسیات کی مدد لینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

یہ ماہر نفسیات اس نوجوان کی صلاحیت کو ابھارتا ہے۔

یہ فلم لوگوں کے اندر زندگی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دوسروں کا تعاون حاصل کرنے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے جس سے وہ ایسے کام بھی کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں جس کا کبھی انہوں نے خیال بھی نہیں کیا ہوتا۔

گراؤنڈ ہوگ ڈے (1993)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ٹام لوپ میں پھنس جانے والے شخص کی کہانی ہے / اسکرین شاٹ

اس فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے جو ایک موسم کا حال بتانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم لوپ میں پھنس جاتا ہے، یعنی ایک ہی دن بار بار گزارنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

پہلے وہ اپنی زندگی میں زیادہ اچھا انسان نہیں ہوتا مگر ایک ہی دن بار بار گزارنے سے اس کی شخصیت ایک اچھے فرد میں بدل جاتی ہے۔

اس فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے مگر خود کو بدلنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

ہڈن فیگر (2016)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ فلم حقیقی کہانی سے متاثر ہے / اسکرین شاٹ

یہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں خدمات سرانجام دینے والی 3 سیاہ فام خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومنے والی فلم ہے۔

ان خواتین نے نسلی اور صنفی امیتاز کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ناسا کے اہم ترین خلائی مشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ فلم ہر فرد کی کامیابی کا پیغام دیتی ہے، بس انہیں آواز بلند کرنے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں دبایا نہ جاسکے۔

جولی اینڈ جولیا (2009)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

ایک خاتون جولی اپنی ملازمت سے تنگ آکر ایک پراجیکٹ پر کام شروع کرتی ہے اور جولیا چائلڈز کی کک بک کے تمام 524 پکوانوں کو تیار کرنے کا عزم کرتی ہے۔

یہ فلم محبت اور مقصد کے حصول کا سبق دیتی ہے خاص طور پر یہ احساس پیدا کرتی ہے کہ غذا سے لطف اندوز ہونا زندگی کا سب سے سکون دہ تجربہ ہوتا ہے۔

لائن (2016)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ بھی ایک حقیقی داستان سے متاثر ہوکر بنائی گئی / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو بچپن میں اپنے خاندان سے بچھڑ جاتا ہے جس کے بعد اسے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جوڑا گود لے لیتا ہے، مگر 25 سال بعد وہ اپنے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے بھارت واپس لوٹتا ہے۔

یہ کہانی کبھی ہمت نہ ہارنے کا سبق دیتی ہے کیونکہ چند یادوں کے ساتھ کروڑوں افراد میں خاندان کو ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا۔

دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس (2006)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ایک ناکام سیلزمین کی کہانی ہے / اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک ناکام سیلز مین کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کی ناکامیوں کے باعث بیوی بیٹے کو اس کے پاس چھوڑ کر چلی جاتی ہے، جبکہ وہ اس دوران اپنے خواب کی تعبیر کے لیے ایک بروکر فرم میں بغیر معاوضے کے انٹرن شپ کررہا ہوتا ہے۔

اس میں پرعزم رہنے اور کبھی اپنے خواب کی تعبیر سے پیچھے نہ ہٹنے کا پیغام اس انداز سے دیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیتا ہے۔

دی سیکرٹ لائف آف والٹر میٹی (2013)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

اس فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی زندگی ہوتی ہے جس کی زندگی بہت بیزار کن ہوتی ہے اور وہ اس کو رومان و ایکشن سے بھرنا چاہتا ہے، تو جب اس کی ملازمت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو وہ رومان اور ایکشن سے بھرپور سفر کا آغاز کرتا ہے۔

اس فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ دوسروں کے سامنے ہار ماننا چھوڑ کر ایسی شخصیت میں ڈھل جائیں جس کا خواب آپ کی آنکھوں میں بسا ہے۔

دی شاشنک ریڈیمپشن (1994)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

2 قیدیوں کی یہ کہانی دلوں کو گرما دیتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک جیل اور اس میں قید قیدیوں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک قیدی کو بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کے قتل کے الزام پر 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے، حالانکہ اس نے جرم نہیں کیا ہوتا۔ یہ کوئی ایکشن یا تھرلر فلم نہیں بلکہ اس کی کہانی سست رفتاری سے آگے بڑھتی ہے جس کے کردار آزادی اور گر کر ابھرنے کی جدوجہد کررہے ہوتے ہیں۔

اس فلم میں محنت، غیر مشروط محبت، رحم دلی، ہمدردی اور باہمی تعاون جیسی اقدار پر زور دیا گیا ہے، مگر سب سے زیادہ زور گر کر دوبارہ اٹھنے پر دیا گیا ہے۔

سول سرفر (2011)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ایک سرفنگ چیمپئن کی کہانی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو سرفنگ چیمپئن ہوتی ہے مگر ایک بار سرفنگ کے دوران شارک کے حملے کے باعث ایک ہاتھ سے محروم ہوجاتی ہے۔

اس فلم میں ناظرین کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ زندگی میں کسی بھی حادثے سے ہمت مت ہاریں بلکہ مشکلات سے لڑ کر ایک بار بھر ابھرنے کی کوشش کریں، زندگی میں آگے بڑھنا ہی ناکامی یا مشکلات سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وائلڈ (2014)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ایک حقیقی کہانی پر مبنی فلم ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک مطلقہ خاتون کی کہانی ہے جو نئی زندگی کا آغاز کرنے کے لیے 1100 میل طویل راستے پر ہائیکنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔

یہ ایک حقیقی سوانح حیات پر مبنی فلم ہے جس میں انسان کو بدلنے کا پیغام دیا گیا ہے اور انسانی روح کی مضبوطی کو سراہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یس مین (2008)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ فلم بہت دلچسپ ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک بینک میں کام کرنے والے شخص کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں ہر چیز کو انکار کرنے کا عادی ہوتا ہے جس کے دوران ایک سیمینار میں شرکت اسے بدل دیتی ہے اور وہ ہر چیز کو ہاں کہنے لگتا ہے۔

اس فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ نئی چیزوں اور خیالات کے لیے ہمیشہ ذہن کو کھلا رکھنا چاہیے ورنہ یہ کبھی علم نہیں ہوسکے گا کہ دوسری جانب کیا ہے۔

فورسٹ گمپ (1994)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

یہ کہانی فورسٹ گمپ نامی شخص کے گرد گھومتی ہے جو زیادہ ذہین تو نہیں ہوتا مگر حادثاتی طور پر متعدد تاریخی لمحات کو جنم دینے کا باعث ضرور بن جاتا ہے جسے اس کی ماں زندگی گزارنے کا طریقہ سیکھاتی ہے اور اسے اپنی قسمت کا فیصلہ خود چننے کے لیے چھوڑ دیتی ہے۔

یہ فلم حال کی زندگی کو سراہنے کا پیغام دیتی ہے کیونکہ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا یا زندگی کس حد تک مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

راکی (1976)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ایک باکسر کی کہانی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک باکسر کی کہانی ہے جو فلاڈلفیا سے تعلق رکھتا ہے اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا خواب دیکھتا ہے۔

یہ فلم عزم کی اہمیت کا سبق دیکھتی ہے، جو خواب دیکھتے ہیں اس کی تعبیر کے لیے عزم بہت ضروری ہوتا ہے جس سے آگے بڑھنے کا راستہ مل جاتا ہے جبکہ گر کر بھی اٹھنا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

دی ٹرومین شو (1998)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے مگر پھر اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ تو درحقیقت دنیا کے مقبول ترین ٹی وی شو کا حصہ ہے جس کے لیے اس کی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔

اس فلم میں پیغام دیا گیا ہے کہ دوسروں کی رائے اہمیت نہیں رکھتی بلکہ آپ کا اپنا فیصلہ زندگی کے لیے اہم ہوتا ہے، اگر آپ دوسروں کی رائے کے سامنے جھک جائیں گے تو زندگی بھر جھکے رہیں گے۔

12 اینگری مین (1957)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

بلیک اینڈ وائٹ ہونے کے باوجود اس کی کہانی اسکرین سے نظر نہیں ہٹانے دیتی / اسکرین شاٹ

یہ قتل کے ایک مقدمے کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے گرد گھومنے والی فلم ہے جس میں ایک فرد ملزم کو مجرم قرار دینے سے انکار کرتا ہے اور پھر جیوری کے تمام اراکین کو اپنی رائے بدلنے پر مجبور کردیتا ہے۔

اس فلم کا پیغام واضح ہے کہ زندگی میں بیشتر افراد مسترد کیے جانے یا مذاق اڑانے کے ڈر سے دوسروں کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں، تو ہجوم کے سامنے اپنی آواز بلند کرنے سے گھبرائے مت اور جو رائے رکھتے ہیں وہ سب کے سامنے رکھ دیں۔

ای ٹی دی ایکسٹرا Terrestrial (1982)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ ایک دلچسپ سائنس فکشن فلم ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایلین کی کہانی ہے جو زمین پر اکیلا رہ جاتا ہے اور ایک بچہ اسے چھپا کر رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے اور بتدریج وہ ایلین کئی دوست بنالیتا ہے۔

یہ فلم پیغام دیتی ہے کہ اپنے سے مختلف افراد کو قبول کرلیں، کیونکہ اس سے ہی دوستی، وفاداری، ہمت اور بے غرض فطرت کا اظہار ہوتا ہے۔

ریمیمبر دی ٹائٹنز (2000)

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

یہ فلم رگبی کے گرد گھومتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک سیاہ فام رگبی کوچ کی کہانی ہے جسے ایک ہائی اسکول میں کوچ کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔

یہ ایسا اسکول ہوتا ہے جہاں ایک سفید فام اور ایک سیاہ فام اسکول کو متحد کردیا جاتا ہے جس کے باعث رگبی ٹیم کو نسل پرستی جیسے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

اس میں اہم پیغام یہ ہے کہ کوئی ٹیم اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب سب مل کر کوشش کریں اور اپنی ذاتی رنجشیں ایک طرف رکھ کر اکٹھے ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

آسان الفاظ میں متحد ہونا کامیابی کی کنجی ثابت ہوتا ہے۔

وال ای

زندگی بدل دینے والی ان 21 بہترین فلموں کو آپ نے دیکھا ہے؟

اس فلم کی کہانی دل کو چھو لیتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک تنہا روبوٹ کی کہانی ہے جس کا کام زمین کے کچرے کو صاف کرنا تھا اور انسانوں کی جانب سے سیارہ خالی کیے جانے کے باوجود وہ کام جاری رکھے ہوئے تھا۔

اس دوران وہ ایک اور روبوٹ کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ خلا میں ایسی جگہ پہنچتا ہے جہاں اب انسان مقیم ہوتے ہیں۔

یہ فلم پیغام دیتی ہے کہ اگر ماحولیاتی صحت کا خیال نہ رکھا گیا تو زمین کا مستقبل کیسا ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتاتی ہے کہ زندگی اس وقت زیادہ بامقصد بن جاتی ہے جب ہم دوست بنا کر ان کے ساتھ اپنے لمحات شیئر کرتے ہیں جبکہ رشتوں کو بچانا کتنا ضروری ہوتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘، صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاموں کی معترف
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا عام پاکستانی بھارت سے آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے؟ خالد انعم کا سوال
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
’یہ محض ایک حادثہ ہے یا بے حسی‘؟ شوبز ستارے بھی سانحہ گل پلازہ پر بول پڑے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘یہ کون ہیں؟’ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال پر ردعمل
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘فلم انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل چکا، غیرتخلیقی افراد فیصلہ ساز ہوگئے ‘، اے آر رحمان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
انٹرٹینمنٹ
’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
18سالہ شادی ختم ہونے کے بعد بھارتی اداکار دھنوش کی ساتھی اداکارہ سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ریما نے نعیمہ بٹ کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیدیا
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘کسی کا گھر اجڑ جائے تو یہ خوشی کی بات نہیں’، بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا: فیصل قریشی
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی گلوکار کی سنگاپور میں موت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیس نمبر 9 کی اسکرپٹ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ ایک صحافی اتنا زبردست اسکرپٹ لکھ سکتا ہے، اداکار گوہر رشید
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرنیوالی اداکارہ جسکا نام بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل لے اُڑے
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
ارچنا پورن میں نایاب بیماری کی تشخیص، مرض سے متعلق ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
حسن رحیم کے مداح نے گلوکار سے اپنے گنجے سر پر آٹو گراف لے لیا
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کل نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو نہیں، سب خود کو عقلِ قل سمجھتے ہیں: صبا فیصل
DAILY MITHAN Jan 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026