Skip to content
  • Sunday, 7 June 2026
  • 6:44 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

حالیہ پوسٹس

  • ‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
  • واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
  • ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
  • اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
Headline تازہ ترین

روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

DAILY MITHAN May 19, 2026 0


روزانہ چند انگور کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

انگور ایک مزیدار پھل ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔

اس رسیلے اور میٹھے پھل میں متعدد غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جبکہ کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ انسان ہزاروں سال سے انگور کھا رہے ہیں اور اس پھل کی کچھ اقسام میں بیج ہوتے ہیں جبکہ کچھ اقسام بیجوں کے بغیر ہوتی ہیں۔

اب طبی ماہرین نے روزانہ کچھ مقدار میں انگور کھانے کا بہترین فائدہ دریافت کیا ہے۔

امریکا کی ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انگور کھانے سے جِلد میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں آتی ہیں جس سے جِلد کو سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 2 ہفتوں تک کچھ مقدار میں انگور کھانے سے جِلد میں موجود جینز میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

اس تحقیق میں شامل رضا کاروں کو 2 ہفتوں تک روزانہ کچھ مقدار میں انگوروں کا استعمال کرایا گیا۔

انگوروں کے استعمال سے قبل اور اس کے بعد رضا کاروں کی جِلد کی صحت کا تجزیہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جِلد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ 2 ہفتوں تک انگور کھانے والے افراد کے جینز میں نمایاں فرق آیا۔

ان افراد کی جِلد کی جینیاتی سرگرمیوں میں ایک منفرد اثر دیکھنے میں آیا۔

تحقیق کے مطابق اس اثر کے باعث الٹرا وائلٹ شعاعوں میں جِلد کے جینز میں ایسا عمل متحرک ہوتا ہے جو جِلد کو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

محققین نے الٹرا وائلٹ شعاعوں کی معمولی مقدار کا جِلد پر تجربہ کیا اور دیکھا کہ انگور کھانے سے تکسیدی تناؤ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد میں تکسیدی تناؤ کی سطح کم ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پھل کسی سپر فوڈ کی طرح کام کرکے انسانی جِلد کو نمایاں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جِلد کے سب سے بڑے عضو یعنی جِلد کا جائزہ لیا اور دریافت ہوا کہ اس پھل سے جِلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جِلد سے ہٹ کر یہ بھی واضح ہے کہ انگور کھانے سے دیگر اعضا جیسے جگر، مسلز، گردوں اور دماغ میں موجود جینز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل اے سی ایس نیوٹریشن سائنس میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘پتا نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کےکپڑوں سے نکلےگا’، حنا پرویزکا گلوکارکے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک اہم اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
لائیو: گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج نقشے کی مدد سے دیکھیں 07 جون ، 2026
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
15سالہ سوریاونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنیکا فیصلہ، والدین کو بھی ساتھ رکھا جائیگا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار فیچر کی آزمائش
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
آن ڈیوٹی تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بھائی کا بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کرنیکا فیصلہ، یہ کسطرح کام کریگا؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
4 بار فٹبال ورلڈکپ فاتح کی درست پیشگوئی کرنیوالے نے اس سال کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا نام بتا دیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
قلعہ عبداللّٰـہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
گیس غبارے میں پرواز، بحرِ اوقیانوس عبور کرکے ٹیم امریکا سے یورپ پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان، شہریوں کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
بلاول آزادکشمیر کی صورتحال پر ناخوش، اہم اجلاس طلب کرلیا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
Headline تازہ ترین
پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ایک بار پھر ردوبدل
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
تازہ ترین
سرکاری اسکیم کے تحت پاکستانیوں نے حج پر 139ارب 16کروڑ روپے خرچ کیے
DAILY MITHAN Jun 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اُمید ہے بجٹ سے متعلق پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 7, 2026
پاکستان
آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز
DAILY MITHAN Jun 6, 2026
پاکستان
کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: احسن اقبال
DAILY MITHAN Jun 6, 2026