Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 4:38 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دعا کریں ایسا ہی ہو!

حالیہ پوسٹس

  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
  • اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
  • مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر
  • ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
  • امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
Headline تازہ ترین

دعا کریں ایسا ہی ہو!

DAILY MITHAN Mar 9, 2026 0


جو کچھ ٹرمپ نے سوچا تھا وہ تو نہیں ہوا۔ اسرائیل کے ساتھ ایران پر حملہ کرتے وقت ٹرمپ کا خیال تھا کہ چند دنوں میں ایران کا دفاعی نظام ڈھیر ہو جائے گا اور رجیم چینج یعنی امریکا اور اسرائیل کی مرضی کی حکومت ایران کا کنٹرول سنبھال لے گی۔ ٹرمپ نے سوچا تھا کہ ایران کی حکومت کے مخالف سڑکوں پر نکل آئیں گے اور یوں جو امریکا اور اسرائیل چاہتے ہیں وہ سب کچھ ہو جائے گا۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ رجیم چینج تو ابھی تک کہیں نظر آ نہیں رہی۔

 دوسروں کو چھوڑیں یہاں تو امریکا کی 18 انٹلیجنس ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جتنے مرضی بم مار لیں، جو اسلحہ چاہیں استعمال کر لیں ایران میں حکومت کی تبدیلی ممکن نظر نہیں آ رہی۔ ٹرمپ جو مرضی کہہ رہے ہوں دنیا بھر سے آوازیں آ رہی ہیں کہ امریکا اور اسرائیل نے ایک ایسا جوا کھیلا جس میں وہ ناکام ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 

ایران پر سخت ترین بمباری جاری ہے لیکن ایران کے میزائل اور ڈرون اب بھی امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیل میں کیا کچھ تباہی ہو رہی ہے اُس بارے میں وہاں سخت سنسر کی وجہ سے اطلاعات باہر نہیں آ رہیں لیکن جہاں خطے میں امریکی اہداف کو ایک ایک کر کے ایران نے کامیابی سے نشانہ بنایا تو وہاں اسرائیل کے اندر کیا ہوا ہو گا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ ایرانی ڈرونز نے امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام کو سخت پریشان کر دیا۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہُرمز کو امریکا اپنی فوجی قوت سے ایران کے کنٹرول سے چھین کر اپنے کنٹرول میں لے لے گا تا کہ تیل کی ترسیل میں خلل نہ پڑے۔ لیکن یہ بھی اب تک نہ ہو سکا بلکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کا آبنائے ہرمز میں انتظار کر رہا ہے۔ اس جنگ سے ایران کا تو جو نقصان ہوا وہ ہوا لیکن اس جنگ کے اثرات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ باقی دنیا کو چھوڑیں، ایک ہفتہ کے دوران امریکا کے اندر بھی پٹرول کوئی 20-25 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے اربوں ڈالر اب تک اس جنگ میں خرچ ہو چکے اور جوں جوں یہ جنگ آگے بڑھتی ہے یہ اخراجات بھی بڑھیں گے اور دنیا بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا۔

 امریکا و اسرائیل یقیناً یہ چاہتے تھے کہ ایران پر حملہ کے بعد ایران اور عرب ممالک کو آپس میں گتھم گتھا کرا دیا جائے جسکے یقیناً اُس وقت آثار پیدا ہو گئے جب ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور دوسرے کچھ ممالک میں امریکی اڈوں اور دوسرے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔ لیکن اچھا ہوا کہ ان میں سے کسی بھی ملک نے ایران پر جوابی حملہ نہ کیا۔ یعنی وہ اُس جال میں نہ پھنسے جو اُن کیلئے بچھایا گیا تھا۔ اور اب ایران کے صدر نے کہہ دیا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔ نہیں معلوم یہ کوئی مسلمان ممالک کے درمیان مشترکہ حکمت عملی تھی یا کچھ اور لیکن ایران نے عرب ممالک میں امریکی اڈوں اور اہداف کو خوب نقصان پہنچایا جس پر ان ممالک نے کوئی جوابی حملہ نہیں کیا اور اب ان ممالک سے ایران نے معذرت کر لی۔ بظاہر اب یہ خطرہ ٹلتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ مسلمان ممالک آپس میں جنگ چھیڑ دیں گے۔ 

میری دعا ہے کہ ایسا کچھ نہ ہو۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کیلئے بڑی مایوسی کا باعث ہو گا۔ اگر اُن کی مسلمان ممالک کو آپس میں لڑانے کی سازش اُن پر الٹی پڑ جائے، خطہ میں امریکی اڈوں کا مستقبل خطرےمیں پڑ جائے، ایران میں رجیم چینج نہ ہو سکے، امریکی اور اسرائیلی خود اس جنگ کے اثرات سے متاثر ہوں تو پھر امریکا اور اسرائیل دونوں کمزور ہوں گے۔ دعا کریں ایسا ہی ہو۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
روس کا TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026