خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا


خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے، خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا انویسٹمنٹ بورڈ کی جانب سے وفاقی وزیر نجکاری کے نام لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر کے خط میں صوبائی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

اپنے خط میں انویسٹمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نجکاری کو خط کو بھیجے ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں، ہم جواب کے منتظر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *