حکومت کا وزیردفاع کیساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس، ہائی کمیشن کو پولیس سے رابطے کی ہدایت


حکومت کا وزیردفاع کیساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس، ہائی کمیشن کو پولیس سے رابطے کی ہدایت

واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے، حکومت کی ہائی کمیشن کوہدایت— فوٹو:فائل 

حکومت پاکستان  نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہی ہیں، نوازشریف اور مریم نوازسےان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو آج منظر عام پر آئی ہے جس میں لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *