جے یو آئی نے ترمیم کیلئے مولانا پر دباؤ سے متعلق سلمان اکرم راجا کا بیان مسترد کردیا


جے یو آئی نے ترمیم کیلئے مولانا پر دباؤ سے متعلق سلمان اکرم راجا کا بیان مسترد کردیا
فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (جے یوآئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئینی ترمیم کیلئے مولانا فضل الرحمان پر دباؤ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے بیان کی تردید کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اغوا ہونے والی بات ہوتی تو سب سے آسان ہدف میں تھا مگر مجھ سے تو کسی نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی کوقبول کرتی ہے، دستوری ادارے نے دستوری طریقے کے تحت انہیں چنا ہے۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کی رائے میں اختلاف ہوسکتا ہے مگر اب وہ سب کے چیف جسٹس ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *