Skip to content
  • Friday, 13 February 2026
  • 2:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • تنخوا ہ داروں کو ریلیف کیلئے بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

حالیہ پوسٹس

  • خوبصورت ایشیائی ملک ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار
  • پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ، پارلیمنٹ جانیوالے تمام راستے بند، اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیا
  • آسٹریلیا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست
  • سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق
  • چور دکان سے زیورات چرا کر گدھے پر بیٹھ کر فرار
تازہ ترین

تنخوا ہ داروں کو ریلیف کیلئے بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

DAILY MITHAN Jun 2, 2025 0


تنخوا ہ داروں کو ریلیف کیلئے بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافے پر غور

 یہ غیر فعال آمدنی پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کے طریقوں میں سے ایک ہے، کیونکہ افراد کے ساتھ ساتھ کمپنیاں بھی کمرشل بینکوں اور بچت اسکیموں میں پیسہ لگاتی ہیں: اعلیٰ عہدیدار۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی رضامندی سے تنخواہ دار اور دیگر شعبوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش میں، ایف بی آر کمرشل بینکوں اور بچت اسکیموں میں رکھے گئے ڈپازٹس پر حاصل ہونے والی سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 2فیصد اضافے پر غور کر  رہا ہے۔ 

آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لیے ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایک اعلیٰ عہدیدارکے مطابق آئی ایم ایف نے ابھی اس تجویز کی حتمی منظوری نہیں دی ہے ‘ آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے اور دیگر شعبوں کو ریلیف فراہم کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز کی تفصیلات طلب کی ہیں، جہاں رسمی شعبوں کا حجم سکڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں عائد کی گئی بھاری شرحوں کے بعد ٹیکس ریونیو کی وصولی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایف بی آر کے سابق ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق اگر اس ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا تو اس سے اُن لوگوں کی زندگی مشکل ہو جائے گی جو بینکوں اور سیونگز اسکیموں میں اپنی جمع شدہ رقم سے حاصل ہونے والی سودی آمدن پر منحصر ہیں‘ اسی طرح، کمرشل بینکوں کو بھی نقصان ہوگا کیونکہ ان کی جمع شدہ رقوم میں کمی آ سکتی ہے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ غیر فعال آمدنی پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کے طریقوں میں سے ایک ہے، کیونکہ افراد کے ساتھ ساتھ کمپنیاں بھی کمرشل بینکوں اور بچت اسکیموں میں پیسہ لگاتی ہیں۔ فائلرز کے لیے سود کی آمدنی پر موجودہ ٹیکس کی شرح 15 فیصد تھی، جبکہ نان فائلرز کے لیے یہ بڑھا کر 35 فیصد کر دی گئی تھی۔ 

آئندہ بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز دونوں کی غیر فعال آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 2 فیصد اضافہ زیر غور ہے۔ رابطہ کرنے پر، ایف بی آر کے سابق ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ سود کی آمدنی پر 15 فیصد کی شرح پہلے ہی کافی زیادہ تھی کیونکہ بینک ڈپازٹس جن پر بینکوں سے آمدنی حاصل ہوتی تھی وہ بھی ایسی آمدنی سے پیدا ہوتی تھی جو کمانے کے وقت پہلے ہی ٹیکس کے تابع تھی۔ 

مزید برآں، انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 15 فیصد کی یہ شرح صرف اُن افراد پر لاگو ہوتی ہے جن کی سالانہ سودی آمدن 50 لاکھ روپے تک محدود ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر سودی آمدن 50 لاکھ روپے سالانہ سے تجاوز کر جائے تو پھر مجموعی آمدن (بشمول سودی آمدن) پر معمول کے مطابق قابل اطلاق ٹیکس شرح لاگو ہوتی ہے، اور پوری آمدن پر وہی عمومی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ 

کمپنیوں کی جانب سے حاصل کی جانے والی سودی آمدن پر بھی کمپنیوں کے معمول کے ٹیکس کی شرح کے تحت ٹیکس عائد ہوتا ہے، جو کہ 29 فیصد کے علاوہ سرچارج اور سپر ٹیکس پر مشتمل ہوتا ہے۔

اگر اس ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا تو اس سے اُن لوگوں کی زندگی مشکل ہو جائے گی جو بینکوں اور سیونگز اسکیموں میں اپنی جمع شدہ رقم سے حاصل ہونے والی سودی آمدن پر منحصر ہیں۔ وہ پہلے ہی پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ سے بینکوں سے ملنے والے منافع میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسی طرح، کمرشل بینکوں کو بھی نقصان ہوگا کیونکہ ان کی جمع شدہ رقوم میں کمی آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیویڈنڈ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد تھی، تو حکومت ایک اور بگاڑ پیدا کرنے پر کیوں غور کر رہی ہے؟ ۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خوبصورت ایشیائی ملک ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ، پارلیمنٹ جانیوالے تمام راستے بند، اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا گیا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
چور دکان سے زیورات چرا کر گدھے پر بیٹھ کر فرار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
انضمام الحق پشاور زلمی کے بعد راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
جنرل باجوہ پھسلے نہیں، دل میں خرابی کی وجہ سے بیہوش ہو کر گرے تھے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
آئر لینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
رمضان سے قبل مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
فلپائنی فوڈ انفلوئنسر کو زہریلا کیکڑا کھانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی کُھل کر تعریف، بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے ویڈیو AI سے بنی قرار دیدی
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
ن لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
سونا چاندی ڈرامے کی مشہور اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا، بنگلادیش بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
تازہ ترین
عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت پر پاکستان کے اسپن اٹیک کا خوف طاری ہونے لگا
DAILY MITHAN Feb 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026