بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا: بھارتی میڈیا


بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا: بھارتی میڈیا

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے—فوٹو: فائل

بھارت نے  چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔

بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *