Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 7:32 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے، فنانشل ٹائمز

حالیہ پوسٹس

  • ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
  • پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
  • دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
  • نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
  • پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
تازہ ترین

بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے، فنانشل ٹائمز

DAILY MITHAN Aug 12, 2025 0


بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکاکے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے، برطانوی اخبار—فوٹو: فائل

برطانوی اخبار  فنانشل ٹائمز  نےکہا ہےکہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیرکے دورہ امریکا پر پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سےناراض ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق  رپورٹ جاری کردی۔

فنانشل ٹائمز  نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا گیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر  فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر  متوقع پیش رفت آئی ہے اور  امریکا فیلڈ مارشل  عاصم منیر کو  خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور  پر دیکھ رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا اور پاکستان نے امریکا کو خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے۔

فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے، مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع ہے جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان پر امریکی تجارتی ٹیکس 19 فیصد  جبکہ  بھارت پر 50 فیصد سخت ٹیکس عائد کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ‘ورلڈ لبرٹی فنانشل’ کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ کرپٹو  اور  بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔

ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔

 فنانشل ٹائمز  نے بتایاکہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور  روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے اور پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک میچ پر بہت باتیں ہورہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا دور افتادہ گاؤں جہاں ہر شخص لاکھوں کے سائبر فراڈ میں ملوث ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی نمیبیا کیخلاف جیت، سپر 8 کی لائن اپ مکمل،12 ٹیموں کا سفر ختم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
5 نجی جزائر کی ملکیت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایسا ممکن ہے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کو کامیاب بنانے کا دلچسپ راز جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، یہ وہ پاکستان نہیں جو میانداد، وسیم اکرم کے وقت ہوتا تھا: گنگولی
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پڑوسی نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، لاش ڈرم سے برآمد
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے پہلی بار اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے جلد 3 اے آئی وئیر ایبل ڈیوائسز متعارف کرائے جانیکا امکان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا نمیبیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں 2 تبدیلیاں
DAILY MITHAN Feb 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026