Skip to content
  • Wednesday, 18 February 2026
  • 8:57 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت سے ریاستی دہشتگردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے: پاکستان

حالیہ پوسٹس

  • دل اور جگر کے امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟ تو ایک مزیدار سوغات مددگار ثابت ہوسکتی ہے
  • ابھیشیک شرما مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ، ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
  • فضائی آلودگی سے الزائمر امراض سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
  • مدینہ منورہ کے بازاراور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد سجا دیا گیا
  • پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
پاکستان

بھارت سے ریاستی دہشتگردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے: پاکستان

DAILY MITHAN May 24, 2025 0


بھارت سے  ریاستی دہشتگردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے: پاکستان

فوٹو: یو این مشن

اقوام متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔

صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہندوستان کے بیان پر ردعمل میں کہی۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں۔

صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ ہندوستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی۔ اگر ہندوستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو اسے چاہیے تھا کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار، معتبر اور آزادانہ تحقیقات پر رضامند ہوتا۔

پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل کیے جانے کو ہدف بناتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی ہے جو پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے زندگی کی علامت ہیں۔ پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

کونسلر صائمہ سلیم نے اراکین کو یاد دلایا کہ 6  سے 10 مئی کےدوران ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا اور بلااشتعال حملے کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ بہیمانہ وارداتوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے جن میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں معصوم شہریوں کا قتل ہے۔ 21 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ اگر ہندوستان واقعی امن، سلامتی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ ختم کرے، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور دوطرفہ معاہدات کی پاسداری کرے اور جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات، پی ٹی آئی کا علی گنڈاپور کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار شہید، 3 خوارج جہنم واصل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں قیاس آرائیاں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
لیہ:4 سالہ بچہ سیوریج کےگڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
پاکستان
سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
پاکستان
بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
پاکستان
ہمارا احتجاج ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہے، عمران خان کی اسپتال منتقلی کے بعد دھرنا ختم کردیاجائےگا: علی امین
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ وزیراعلیٰ بلوچستان
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
کےپی میں امن وامان سے متعلق اجلاس، مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
احسن اقبال کی امیر جماعت اسلامی بنگلادیش سے ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا
DAILY MITHAN Feb 18, 2026