باغ خراب کرنے پر بکری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا


سرگودھا: باغ خراب کرنے  پر بکری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

 خاتون کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں: پولیس 

سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں مبینہ طور  پر  باغ خراب کرنے پر بکری کو مار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بکری کی مالکن نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے بکری کو مار کر گھر کے باہر پھینک دیا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا ہے جس کے پیش نظر  انہوں نے مبینہ طور پر باغ خراب کرنے پر بکری کو مارڈالا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *