Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 8:58 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
  • محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
  • ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
  • شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا
Headline تازہ ترین

ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ

DAILY MITHAN Mar 3, 2026 0


ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےکہا ہےکہ  اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے ظاہر ہو کہ  ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا تھا۔

ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ  ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانےکا کوئی ثبوت موجود نہیں، حالانکہ یہ الزامات ایران کے خلاف جنگ کا واحد جواز  بتایا گیا، اب عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں سے بھی تصدیق ہوئی ہے کہ  ایران جوہری ہتھیار نہ تو بنا رہا تھا اور نہ ہی اس کی کوشش کر رہا تھا۔

 سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکی خصوصی صدراتی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہوئی کیونکہ تہران یورینیم افزودگی کی نیت رکھتا تھا، حالانکہ  یہ ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے،  اگر ایران کی یورینیم افزودگی سے انکار نہ کرنےکو اس کے خلاف جارحیت کا سبب بنایا گیا تو یہ کئی سوالات اٹھاتا ہے،  اب یہ وقت آ گیا ہے کہ امریکا سے اس بات پر سنجیدہ گفتگو کی جائےکہ وہ خودکو دنیا میں کس مقام پر دیکھتا ہے اور دیگر جوہری طاقتوں کو کس کردار میں دیکھتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت عملاً جنگ جاری ہے،  ایران جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے، ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جنگ سے نہ صرف ایران بلکہ اس کے دیگر پڑوسی عرب ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول پر آمادہ ہوسکتے ہیں اور جوہری پھیلاؤ کے مسائل قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

 روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ایران کے  خلاف جارحیت کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں،مشرق وسطیٰ میں انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ بننے والی تمام کارروائیاں فوراً روک دینی چاہئیں، ہمارے دوست عرب ممالک بھی شہری انفرااسٹرکچر کی تباہی سے متاثر ہو رہے ہیں، ہمیں ان اقدامات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکا اور اسرائیل کے بیانات سے ایسا لگتا ہےکہ وہ  ایران کے ساتھ لڑائی اس وقت تک جاری رکھنا چاہتے ہیں جب تک کہ ان کا حتمی مقصد واضح نہ ہو، اس حوالے سے روس اپنے تمام  وسائل کو  بروئے کار لائےگا تاکہ مشرق وسطیٰ میں مسئلہ مزید نہ بگڑے، مشرق وسطیٰ میں اس کشیدگی کو حل کرنے کے لیے صرف  سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

فلسطینی ریاست کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی بھی مفروضہ یا امکان ہر روز کم ہوتا جا رہا ہے، اسرائیل کی ریاست قائم ہو چکی ہے اور  وہ  بہت فعال  بھی ہے لیکن فلسطینی ریاست کا کوئی وجود نہیں اور حتیٰ کہ  اس کے قیام کا مفروضہ  بھی دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے :اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026