Skip to content
  • Tuesday, 16 June 2026
  • 5:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟

حالیہ پوسٹس

  • مصر اور بیلجیئم کا میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
  • اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
  • مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر
  • ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
Headline تازہ ترین

اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟

DAILY MITHAN Mar 10, 2026 0


اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟

فوٹو: فائل

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم ہے ، لیکن اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہیں، بلکہ اُسے چھوڑ دیا ہے، تو ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟

جواب: اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہ ہو اور کسی شرعی عذر کے بغیر چھوڑ دیا ہو، تو اس پر کفارہ نہیں ہے، بلکہ صرف ایک دن کی قضا ہے، اگرچہ وہ قضا روزہ رکھ کر رمضانِ مبارک کے روزے کے اجرِ کامل سے محروم رہ جاتا ہے، لیکن فرض ساقط ہوجاتا ہے، حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے شرعی رخصت (عذر)یا بیماری کے بغیر رمضان کا روزہ چھوڑا ہو، تو اگرچہ وہ سارا زمانہ روزہ رکھتا رہے، رمضانِ مبارک کے اس( چھوڑے ہوئے) روزے کے کامل اجر کو نہیں پاسکتا، (سنن ترمذی:723)۔

اس کی شرح میں علامہ علی القاری الحنفی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’جس نے رمضان کا ایک روزہ، شرعی عذر یا ایسی بیماری جس کے سبب روزہ توڑنے کا جواز پیدا ہوتا ہے، چھوڑا تو پوری عمر کا روزہ رمضان کے روزے کے فوت شدہ ثواب کی تلافی نہیں کرے گا،علامہ طیبی نے کہا: اگر وہ پوری زندگی بھی نفلی روزے رکھ لے، رمضان کے روزے کی فضیلت کو نہیں پاسکتا، اگرچہ اس سے رمضان کے (بلا عذر ومرض ) چھوڑے ہوئے روزے کی ایک دن کی قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔

علامہ طیبی نے مزید کہا: نبی کریم ﷺنے پوری زندگی کے نفلی روزوں کے ذریعے رمضان کے بلا عذر چھوڑے ہوئے ایک روزے کی تلافی نہ ہوسکنے کی بات مبالغہ کے طور پر فرمائی اور شدت کا اظہار فرمایا ہے (تاکہ لوگ بلاعذر رمضان کا روزہ چھوڑنے کی جسارت نہ کریں)۔ علامہ علی القاری حنفی نے آگے چل کر فرمایا: ابن الملک نے کہا: اس پر فقہاء کا اجماع ہے کہ (رمضان کے بلاعذر ومرض چھوڑے ہوئے ایک روزے کی )صرف ایک دن کی قضا ہے، (مرقاۃ المفاتیح، ج:4، ص: 444)۔

علامہ علاء الدین کاسانی حنفی متوفّٰی 587 ھ، لکھتے ہیں:’’رہا کفارے کا وجوب، تو وہ روزے کے مخصوص توڑنے پر ہے (یعنی چھوڑنے پر نہیں ہے)اور اس سے مراد (کسی عذرِ شرعی یا مرضِ شدید کے بغیر روزہ رکھ کر )قصداً کھانے، پینے اور صورتاً یا معناً جماع کرنے سے لازم آتا ہے، (بدائع الصنائع، ج:2،ص:127)‘‘۔

علامہ ابن عبدالبر مالکی لکھتے ہیں:ترجمہ:اور امت کا اس پر اجماع ہے اور بہت سے علماء سے منقول ہے: جس نے روزے کی فرضیت پر ایمان رکھتے ہوئے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ نہ رکھااور اُسے قصداً سرکشی کے طور پر چھوڑ دیا (یہاں توڑنے اور چھوڑنے کے فرق کو سمجھا جائے)، پھر اُس (سرکشی اور قصور )سے توبہ کی، تو اُس پر (صرف )اس کی قضا ہے، اسی طرح جس نے قصداً نماز چھوڑی، اس پر صرف (اس نماز کی) قضا ہے، (الاستذکار، جلد: 1، ص:77، دارالکتب العلمیہ، بیروت)‘‘۔

امام اہلسنت اعلیٰ حضرت احمد رضا قادری ؒ ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:’’(بلا عذر یا عذر کی بنا پر چھوڑے ہوئے) ایک روزے کی قضا ایک ہی ہے، ساٹھ روزوں کا حکم کفارہ میں ہے کہ کسی نے بلا عذرِ شرعی رمضانِ مبارک کا ادا روزہ، جس کی نیت رات سے کی تھی، بالقصد کسی غذا یا دوا یا نفع رساں شے سے توڑ ڈالا اور شام تک کوئی ایسا عارضہ لاحق نہ ہوا جس کے باعث شرعاً آج روزہ رکھنا ضرور ی نہ ہوتا، تو اُس جرم کے جرمانے میں ساٹھ روزے پے در پے رکھنے ہوتے ہیں، ویسے (بلاعذریا عذر کی بنا پر)جو روزہ نہ رکھا ہو، اس کی قضا صرف ایک روزہ ہے، (فتاویٰ رضویہ، ج:10،ص:519، رضا فاونڈیشن، لاہور)‘‘۔ اگرچہ بلا عذر روزہ چھوڑنا رمضان کے ثواب سے محروم ہونے کا باعث ہے، لیکن قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔

صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ’’جس جگہ روزہ توڑنے سے کفارہ لازم آتا ہے، اس میں شرط یہ ہے کہ رات ہی (سحری) سے روزہ رمضان کی نیت کی ہو، اگر دن میں نیت کی اور توڑ دیا تو کفارہ لازم نہیں (یعنی صرف قضا لازم ہے)، بحوالہ :الجوہرۃُ النیّرۃ،کتاب الصوم، جلد: 1،ص:181-180 ، (بہارِ شریعت ،حصہ پنجم، ص:991)‘‘۔

علامہ احمد بن محمد صاحبِ مختصر القدوری لکھتے ہیں: ترجمہ: ماہِ رمضان کے علاوہ (اور دنوں میں) روزہ توڑنے میں کفارہ نہیں ہے (خواہ وہ قضائے رمضان ہی کا روزہ ہو)، اس کی شرح میں علامہ ابوبکر بن علی یمنی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ: کیونکہ رمضان میں (روزہ توڑنے)کا جرم بڑا ہے، کیونکہ اس میں فرض روزے اور ماہِ رمضان (کی بے حرمتی) کا جرم ہے، جبکہ غیرِ رمضان میں صرف روزہ توڑنے (خواہ قضائے رمضان کا روزہ ہو یا نذر کا یا نفلی )کا جرم ہے ، (الجوہرۃ النیّرۃ، جلد:1،ص:173)‘‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مصر اور بیلجیئم کا میچ 1-1گول سے برابر ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسپین پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست نہ دے سکا، میچ بغیر کسی گول کے برابر
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
تازہ ترین
روس کا TU-22 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
ن لیگ نے پی ڈی ایم میں ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا، ن لیگ کی حکومت مفلوج ہے: ایمل ولی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
معاہدےکا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم بھول جائینگے یا معاف کردینگے، ایران
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
آخر ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول میں بہت زیادہ بٹن کیوں ہوتے ہیں جو کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
بھارت نے بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ بھی کی گئی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026