Skip to content
  • Sunday, 15 February 2026
  • 3:13 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
  • خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں: پی ٹی آئی
  • فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہرکو پہلی بیوی کو 10لاکھ روپے حق مہرکی رقم فوری دینےکا حکم
تازہ ترین

اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

DAILY MITHAN Jul 20, 2025 0


اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

تحریک انصاف کے اندر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صرف 4 سینیٹرز کیلئے امیدوار کیوں نامزد کیے، پانچویں جنرل نشست بھی باآسانی جیتی جا سکتی تھی۔ فوٹو فائل

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف کے اندر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ جب پارٹی کے پاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں مطلوبہ سینیٹر کی تعداد حاصل ہے تو پانچویں نشست کیوں چھوڑی، سوال یہ کیا جارہا ہے کہ یہ اندرونی اختلافات کا شاخشانہ ہے یا اپوزیشن کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے اندر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ جب پارٹی کے پاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں 92 ارکان موجود ہیں اور جنرل نشست پر ایک سینیٹر منتخب کرنے کیلئے 19 ووٹ درکار ہیں تو پھر تحریک انصاف نے صرف 4 سینیٹرز کیلئے امیدوار کیوں نامزد کیے، پانچویں جنرل نشست بھی باآسانی جیتی جا سکتی تھی تو پھر صوبے میں کون سا کھیل کھیلا جا رہا ہے؟ 

اسی بنا پر پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور پارٹی کے ناراض اراکین نے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث تحریک انصاف کو سینٹ الیکشن میں اپنی ایک اور نشست سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چار سینیٹرز کیلئے تحریک انصاف کو 76 ووٹ درکار ہیں، جس کے بعد پارٹی کے پاس 18 ووٹ بچ جاتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ 18 ووٹ ڈالے جاتے تو ترجیحی ووٹوں کی تقسیم کے باعث پانچواں امیدوار بھی کامیاب ہو سکتا تھا کیونکہ دیگر جماعتوں کے امیدوار اپنی دوسری اور تیسری ترجیح میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیتے۔ اس صورت میں تحریک انصاف کو ایک اضافی جنرل نشست مل سکتی تھی لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ نشست کیوں چھوڑی گئی؟

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی دو ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ پہلی یہ کہ اپوزیشن کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ اس کا ایک اور امیدوار سینیٹ میں پہنچ سکے۔ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طلحہ محمود کے حصے میں جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو جنرل نشست پر کامیابی کیلئے ووٹوں کے محتاج ہیں۔ 

دوسری وجہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور گروپ بندی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو خدشہ ہے کہ اگر انتخاب میں مقابلہ ہوا تو پارٹی کے بعض ارکان منحرف ہو سکتے ہیں، اس لیے بلامقابلہ انتخاب پر زور دیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کو ایک جنرل نشست دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 35 اراکین آزاد ہیں جن پر کوئی فلورکراسنگ کی شق عائد نہیں ہوتے۔  

اعداد و شمار سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے پاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں 53 ارکان ہیں، اگر وہ دو امیدوار کھڑے کرتے ہیں تو ہر ایک کو تقریباً 19 ووٹ ملتے ہیں، جو دو نشستوں کیلئے کافی ہیں تاہم تیسری نشست کیلئے ان کے پاس صرف 15 ووٹ بچتے ہیں، جو مطلوبہ 19 ووٹ سے کم ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما طلحہ محمود جو اپوزیشن کے تیسرے امیدوار ہیں کیلئے کامیابی ہارس ٹریڈنگ کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ 

اپوزیشن کی پہلی ترجیح جے یو آئی کے عبدالحق اور دوسری ترجیح نیاز محمد ہیں جبکہ طلحہ محمود تیسرے نمبر پر ہیں۔ اب جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر معاہدہ طے پا گیا ہے، طلحہ محمود کیلئے جیتنا آسان ہو گیا ہے کیونکہ انہیں حکومت اور اپوزیشن دونوں کا تعاون حاصل ہو گا۔ 

اگر تحریک انصاف پانچویں نشست پر امیدوار کھڑا کرتی تو طلحہ محمود کیلئے جیتنا انتہائی مشکل ہو جاتا اور انہیں سخت محنت کرنا پڑتی۔ 

ذرائع کے مطابق طلحہ محمود نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو رام کر لیا ہے اسی بنا پر حکومت ان کے مقابلے میں اپنا پانچواں امیدوار میدان میں لانے سے گریز کررہی ہے۔یہ فیصلہ سیاسی حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر مزید بحث کا امکان ہے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ علیٰ امین گنڈا پور نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآج اتوار کو سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے گروپ بنائے جائیں گے اور ہر گروپ میں موجود ایم پی ایز سینیٹر کے انتخاب کیلئے پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح میں ووٹ دیں گے، تحریک انصاف کے ارکان اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں گے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے، انھوں نے کہا کہ اب پارٹی فیصلہ کرے گی کہ ان کیخلاف کیا کارروائی کرنی ہے۔ 

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو اس کا سارا نقصان حکومت، یعنی تحریک انصاف کو ہوگا، اپوزیشن کی نشستیں پانچ ہی رہیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاہدے کے تحت اپنے اضافی امیدواروں کو دستبردار کروا دیں گے،چونکہ ہمارا حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے، اس لیے ہم اس پر مکمل عمل کریں گے  اور سینیٹ کی نشست کیلئے کوئی اضافی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی کامیاب رہی اور 5 نشستوں کو یقینی بنایا گیا، جن میں تین جنرل نشستیں، ایک خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر عمران خان کی اسپتال منتقلی قبول نہیں: پی ٹی آئی
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا بغیر اجازت شادی پر شوہرکو پہلی بیوی کو 10لاکھ روپے حق مہرکی رقم فوری دینےکا حکم
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
باچاخان یونیورسٹی چارسدہ، غیرملکی ترانہ پڑھنے پر 4 طلبا یونیورسٹی سے فارغ
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
جیونیوز کی خصوصی نشریات، شہرت یافتہ کھلاڑی، تجزیہ کار اور ماہرین رائے دیں گے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ہمارا پریشر اتنا تگڑا نہیں کہ ہم کچھ حاصل کرسکیں: علی امین گنڈا پور
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
اس حکومت اور 18ویں ترمیم کو ردکرتے ہیں،لعنت ہے ایسی وزارت پرکہ میرےبچےگٹر میں گرکر مرجائیں: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کو شکست دیکر جنوبی افریقی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ڈھاکا:الیکشن میں کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار حریف امیدوار کے گھر پہنچ گئے، والدہ سے مل کر رو پڑے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
میں نے 14 سال جیل کاٹی، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا: صدر زرداری
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
‘ٹیم فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا’، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کولمبو پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حکومت نے عمران خان کیلئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو کے اسٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنےکی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعددکارکن گرفتار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، خالد مقبول صدیقی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026