Skip to content
  • Tuesday, 21 April 2026
  • 12:24 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو چین سے دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: وزیر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو چین سے دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: وزیر خارجہ

DAILY MITHAN Jul 27, 2025 0

[ad_1]

امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو چین سے دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: وزیر خارجہ

 پاکستان امن پسند ملک اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں: اسحاق ڈار۔ اسکرین گریب

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو چین کے ساتھ دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، 3 سال کی مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، منہگائی کی شرح میں نمایاں حد تک کمی ہوچکی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے ملک کی خاطر کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، ہم نے ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کردیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی اس وقت پاکستان بہت متحرک ہے، پاکستان سفارتی سطح پر تقریباً آئیسولیٹ ہو چکا تھا، کوئی بھی ہمارے پاس نہیں آتا تھا اور نا ہی ہمیں کوئی بلاتا تھا لیکن آج ہم دنیا بھر میں متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 9 سال بعد پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو سے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو پاک چین شراکت داری کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، دورہ افغانستان کے دوران تمام امور پر بات کی، افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دیں، ہم افغانستان کے خیر خواہ ہیں، ان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، پاکستان دنیا میں تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ہم ہر ایک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کے خلاف جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے رافیل طیارے گرا کر بھارت کے غرورکو خاک میں ملایا۔

ان کا کہنا تھا پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جو اقدامات کیے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہم نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی، وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے پر بھارت کو عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی پروپیگینڈےکو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، بھارت کی بوکھلاہٹ ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026