Skip to content
  • Tuesday, 20 January 2026
  • 7:43 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں کا غزہ میں جنگ ختم کروانے کیلئے ٹرمپ کو خط

حالیہ پوسٹس

  • یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا
  • جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 83 افراد تاحال لاپتہ
  • مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
  • گل پلازہ متاثرین کا الزام
  • آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
تازہ ترین

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں کا غزہ میں جنگ ختم کروانے کیلئے ٹرمپ کو خط

DAILY MITHAN Aug 4, 2025 0


اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں کا غزہ میں جنگ ختم کروانے کیلئے ٹرمپ کو خط

فوٹو: فائل

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سابق چیف،  اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) کے  سابق چیف اور آئی ڈی ایف کے سابق نائب سربراہ  نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر موجودہ جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ 

یہ اعلیٰ حکام کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی (CIS) نامی گروپ کی قیادت کرتے ہیں جو اب 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ 

خط میں امریکی صدر ٹرمپ سے کہا گیا کہ  ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ غزہ کی جنگ کو ختم کریں۔ آپ نے یہ کام لبنان میں کیا تھا۔ اب وقت ہے کہ غزہ میں بھی یہی کیا جائے۔

سابق اسرائیلی سکیورٹی عہدیداروں نے خط میں لکھا کہ  یہ ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ نہیں رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس گروپ نے حکومت پر دباؤ ڈالا ہو کہ وہ اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی لائے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے پر زیادہ توجہ دے۔

تاہم اس بار انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیل کی قانونی حیثیت کتنی شدید بحران کا شکار ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب خود ٹرمپ نے اسرائیل پر غزہ میں قحط پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

دوسری جانب برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر نے اسرائیلی فوج کے مظالم پر آواز  اٹھاتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی امدادی مراکز کو ویب سیریز اسکوئیڈ گیم سے تشبیہ دے دی۔

اسرائیلی پروفیسر نے کہا کہ غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کا انسانی ہمدردی سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ قحط سے فائدہ اٹھانے والی تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مراکز پر ایک قسم کا اسکوئیڈ گیم یا ہنگر گیم کھیلا جاتا ہے،بھوکے شہری خوراک کی تلاش میں جاتے ہیں اور شکار کی طرح گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

برطانوی یونیورسٹی کے اسرائیلی پروفیسر  کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنما انسانی ہمدردی کے زبانی کلامی دعوے کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، اتوار کو امداد کے منتظر 56 فلسطینیوں سمیت مزید 92 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث قحط کی صورتحال برقرار ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد غذائی قلت سے شہدا کی تعداد 93 بچوں سمیت 175 ہوگئی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 83 افراد تاحال لاپتہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ متاثرین کا الزام
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
میئر کراچی کا رات گئے گل پلازہ کا دورہ ، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نذر ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر کا دورہ بھارت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظورکرلیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر 19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے رنز کے انبار لگا دیے، نئے ریکارڈ قائم
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026