Skip to content
  • Tuesday, 20 January 2026
  • 7:11 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور

حالیہ پوسٹس

  • مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
  • گل پلازہ متاثرین کا الزام
  • آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
  • میئر کراچی کا رات گئے گل پلازہ کا دورہ ، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور

DAILY MITHAN Jul 26, 2025 0


اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور

فوٹو: پاکستانی دفترخارجہ

نائب وزیرا‏عظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی  اور زور دیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرایا جانا چاہیے۔

جمعہ کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے یہ ملاقات محکمہ خارجہ میں ہوئی۔ تقریباً 40 منٹ تک جاری اس ملاقات کو اسحاق ڈار نے بہت اچھی میٹنگ قرار دیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا طویل النبیاد شراکت داری کا عزم کیا، اقتصادی و تجارتی تعلقات بڑھانے اور انسداد دہشتگردی و سکیورٹی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ساتھ ہی تشویش کے حامل دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اشوز پر مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ بندی میں امریکا کے تعمیری کردار کی ستائش کی اور اس ضمن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اقدامات کو قابل تحسین قراردیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس جنگ بندی نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تنازعہ بڑھانے سے روک لیا۔

جموں وکشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی اشو ہے۔اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے اس ضمن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حالیہ متفقہ طور پر منظور قرارداد کا بھی ذکر کیا جس میں تنازعات کے پرامن حل پر زوردیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ملٹی لیٹرل فورم بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قریبی تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اقتصادی امور، تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاک امریکا طویل البنیاد شراکت داری پر زور دیا۔

ایران، افغانستان اور غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے عالمی، علاقائی اور پڑوسی ممالک سے متعلق اہم امور پر بھی رائے کا تبادلہ کیا۔ علاقائی امن اور استحکام کیلئے دونوں ملکوں کے قریبی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

وزیر خارجہ نے زوردیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھایا جائے۔انہوں نے اس ضمن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، کرپٹوکرنسی اور معدنیات کے شعبوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ سرکاری اور نجی دونوں سطح پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور امریکا کا تعاون بڑھنے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا اور خطے میں بھی امن اور استحکام آئے گا۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے۔ دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیی میں دیرپا امن کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اورغزہ میں انسانی بحران کو فوری دور کرنے کے معاملے پر بات کی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ ڈائیلاگ کے تسلسل اور باہمی احترام کے زریعے دونوں اقوام کیلئے زیادہ مستحکم، خوشحال اور باہمی مفاد کا حامل مستقبل بنایا جاسکتا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ باہمی تعلقات کی تمام جہتوں پر وزیر خارجہ مارکو روبیو سے جامع بات چیت پر انہیں بےحد خوشی ہے۔

اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا بیان

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد دو طرفہ تجارت بڑھانے اور کم یاب معدنیات کے شعبے میں اشتراک سے متعلق امور پر بات چیت کرنا تھا۔

انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی ترقی، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی امور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا۔ساتھ ہی انسداد دہشتگردی اور علاقائی استحکام قائم رکھنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا بیان 

دونوں رہنماؤں کی اس اہم ملاقات پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےملاقات میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام بر قرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی ستائش کی۔

ترجمان  کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پرزوردیا۔ساتھ ہی کم یاب معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی خصوصاً داعش خراسان کے خلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور اٹلانٹک کونسل سے خطاب کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ واشنگٹن مکمل کرکے نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ متاثرین کا الزام
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
آتش زدہ گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن، چھت سےگاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کردی گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
میئر کراچی کا رات گئے گل پلازہ کا دورہ ، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی جھگڑے کی نذر ہوگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر کا دورہ بھارت، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظورکرلیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج پر حملہ، ایک فوجی ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے، اللہ کیطرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تنہا نہیں وہ ایرانی قوم کی جان ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر 19 ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے رنز کے انبار لگا دیے، نئے ریکارڈ قائم
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026